Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’مجھے کہا گیا سیف سے شادی نہ کرو، کیریئر ختم ہو جائے گا‘

کرینہ کپور اور سیف علی خان کی شادی 2012 میں ہوئی تھی۔ فوٹو: اے ایف پی
بالی وڈ فلم انڈسٹری میں ’بیبو‘ کے نام سے مشہور اداکارہ کرینہ کپور نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں سیف علی خان سے شادی کرنے سے منع کیا گیا تھا۔
انڈین زُوم چینل کو انٹرویو میں کرینہ کپور نے کہا کہ ’مجھے کہا گیا تھا کہ سیف سے شادی مت کرو۔ کیونکہ تمہارا کیرئیر ختم ہو جائے گا۔ کوئی شادی شدہ خاتون کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہے گا۔‘
بیبو نے کہا کہ ان کا اس پر ردعمل تھا کہ ’خیر ہے، اگر وہ میرے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتے تو نہ کریں، میں گھر بیٹھ جاؤں گی۔ کچھ اور کروں گی۔‘
کرینہ کپور اور سیف علی خان کی شادی 16 اکتوبر 2012 کو ممبئی میں ایک نجی تقریب میں ہوئی تھی۔
کرینہ کپور کے ساتھ سیف علی خان کی دوسری شادی تھی۔ اس سے پہلے سیف علی خان نے 1991 میں اداکارہ امریتا سنگھ سے شادی کی تھی جنہوں نے شادی کی خاطر سکھ مذہب چھوڑ کر اسلام قبول کیا تھا۔
سیف علی خان کی پہلی شادی سے دو بچے سارا علی خان اور ابراہیم علی خان ہیں جبکہ دوسری شادی سے دو بیٹے تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان ہیں۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Zoom TV (@zoomtv)

کرینہ کپور کی آخری فلم انگریزی میڈیم تھی جو باکس آفس پر فلاپ ہوئی۔ اسی طرح سے سیف علی خان کی آخری فلم بنٹی اور ببلی تھی جو انتہائی ناقص کارکردگی دکھا کر فلاپ رہی تھی۔

شیئر: