Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیخ احمد نواف الاحمد الصباح کویت کے وزیراعظم مقرر

شیخ احمد نواف الاحمد الصباح 1956 میں پیدا ہوئے۔ (فوٹو الشرق الاوسط)
امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) شیخ احمد نواف الاحمد الصباح کو وزیراعظم مقرر کردیا۔
کویتی خبررساں ادارے کونا کے مطابق ایوان امیری نے اعلامیہ جاری کرکے کہا ہے کہ مارچ 2022 کے دوران امیر کویت نے لیفٹننٹ جنرل (ر) شیخ احمد نواف الاحمد الصباح کو وزیراعظم کا نائب اول اور وزیر داخلہ تعینات کیا تھا۔
یاد رہے کہ شیخ احمد نواف الاحمد الصباح 1956 میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ مختلف عسکری عہدوں پر  رہے، وزارت داخلہ سے لیفٹیننٹ جنرل کے رتبے پر پہنچ کر ریٹائر ہوئے۔ وہ 9 مارچ  2022 سے وزیراعظم کے نائب اول کے عہدے پر فائز تھے۔ اس سے قبل  نیشنل گارڈز کےنائب سربراہ رہے۔ وہ امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کے سب سے بڑے بیٹے ہیں۔
شیخ احمد، العربی کلب کی جنرل اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں۔ وہ کلب کے زریں عہد میں فٹبال کے ڈائریکٹر تھے۔ علاوہ ازیں انٹرپول کے صدر رہ چکے  ہیں اور کویتی پولیس آرگنائزیشن کی سربراہی بھی کرچکے ہیں۔
 
کویت کی خبروں کے لیے اردو نیوزکویت گروپ جوائن کریں

شیئر: