Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اماراتی گولڈن اقامہ ہولڈرز کو معمولی شرح پر قرض

پہلی قسط کی ادائیگی میں چار ماہ تک کی چھوٹ دی گئی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
اماراتی گولڈن اقامہ ہولڈرز کو عام اقامہ ہولڈرز کے مقابلے میں متعدد بینک نجی قرضے معمولی منافع پر دینے کا آغاز کردیا ہے۔ 1.5 فیصد سے بھی زیادہ رعایت دے رہے ہیں۔ ادائیگی میں بھی سہولت دی جارہی ہے۔ پہلی قسط کی ادائیگی میں چار ماہ تک کی چھوٹ دی گئی ہے۔ 
الامارات الیوم اخبار کے مطابق ایک بینکار عمران احمد نے کہا کہ مقامی بینک طویل مدت والے اقامہ  ہولڈرز خصوصا ایسے غیرملکیوں کو جن کے پاس دس سال والے اقامے ہیں فنڈنگ میں ترجیحی برتاؤ کررہے ہیں۔ انہیں فیس سے استثنی  یا فیس میں تخفیف اور انشورنس فیس کی سہولت بھی دی جارہی ہے۔ 
عمران احمد نے بتایا کہ مذکورہ رعایتوں سے گولڈن اقامہ ہولڈرز فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ 2 ماہ کے دوران نجی قرضوں کے ٹرانسفر کا حوصلہ دیا ہے۔ بعض نے ان بینکوں کے ساتھ جن سے وہ معاملات کررہے تھے قرضوں کے حوالے سے تنظیم نو کی کارروائی کرائی ہے۔ 
عمران احمد نے توجہ دلائی کہ بینکوں کے پاس نقدی بڑی مقدار میں ہے اور اس سے وہ فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ نجی قرضوں کا اجرا اس حوالے سے اہم ترین آپشن ہے۔ 

شیئر: