Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ضلع بنوں میں دھماکہ، کم سے کم دو افراد ہلاک اور 12 زخمی

دونوں دھماکوں کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں (فائل فوٹو: اے ایف پی)
خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے تھانہ میریان کے سامنے موٹر سائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم پھٹنے سے کم سے کم دو افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق موٹرسائیکل دکانوں کے سامنے کھڑی کی گئی تھی جو بظاہر پولیس کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔
دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق اتوار کو ضلع باجوڑ کی تحصیل سالارزئی کے ایک دور افتادہ علاقے میں مارٹر شیل اچانک پھٹنے سے ایک گھر لرز اٹھا جس میں ایک شخص ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے۔
’ابتدائی رپورٹس کے مطابق بچے اپنے ساتھ مارٹر شیل گھر لائے تھے جو شام کو پھٹ گیا۔‘
ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں خواتین، مرد اور بچے شامل تھے۔ امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا۔

اسلام آباد کا مؤقف ہے کہ ٹی ٹی پی نے سرحد پار محفوظ ٹھکانے قائم کر لیے ہیں (فائل فوٹو: اے ایف پی)

واضح رہے کہ افغانستان میں 2021 میں طالبان کے دوبارہ برسراقتدار آنے کے بعد سے پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں شدت پسندی کے حملوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ سرحدی علاقوں، خصوصاً سابق قبائلی اضلاع میں، زیادہ تر کارروائیوں کا ہدف پولیس اور سکیورٹی فورسز بنتی رہی ہیں۔
اسلام آباد کا مؤقف ہے کہ تحریک طالبان پاکستان نے افغانستان میں دوبارہ منظم ہونے کے بعد سرحد پار محفوظ ٹھکانے قائم کر لیے ہیں جہاں سے وہ پاکستان کے خلاف کارروائیاں کرتی ہے۔
تاہم کابل اس الزام کی سختی سے تردید کرتا ہے اور مؤقف اختیار کرتا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دیتا۔

 

شیئر: