Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’اگر کیسریا گانا بریانی ہے تو لو سٹوری والی لائن الائچی ہے‘

فلم ’برہماستر‘ میں رنبیر کپور، عالیہ بھٹ، امیتابھ بچن اور ناگ ارجنا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ (فوٹو: انسٹاگرام ایان مکرجی)
بالی وڈ کی نئی آنے والی فلم ’برہماستر‘ کا گانا ’کیسریا‘ اتوار کے روز یوٹیوب پر ریلیز کیا گیا ہے۔
برہماستر‘ کے گانے کیسریا کو ابھی تک دو کروڑ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔
فلم ’برہماستر‘ میں رنبیر کپور، عالیہ بھٹ، امیتابھ بچن اور ناگ ارجنا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
فلم کے ٹریلر کے مطابق براہمسترا فلم کی کہانی ایک لڑکے کے گرد گھومتی ہے جس کے باعث معجزاتی طاقتیں آتی ہیں اور وہ اپنی محبوبہ کے ساتھ مل کر ان معجزات کے کرشمے دکھاتا ہے۔
فلم کے گانے کیسریا کو جہاں بے حد پسند کیا جا رہا ہے وہیں مداح اس کی شاعری کو لے کر کافی بحث کر رہے ہیں۔‘
گانے کے الفاظ ’لو سٹوریاں‘ اس وقت انٹرنیٹ پر موضوع بحث ہے۔
کیسریا گانے کو معروف سنگر ارجیت سنگھ نے گایا ہے جبکہ اس کی موسیقی پریتم نے ترتیب دی ہے۔
کیسریا گانے کی شاعری امیتابھ بھٹاچاریہ نے لکھی ہے۔
گانے کی شاعری کچھ ایسی ہے کہ ’ربا نے تجھ کو بنانے میں کردی ہیں حسن کی خالی تجوریاں، کاجل کی سیاہی سے لکھی ہیں تُو نے جانے کتنوں کی لو سٹوریاں۔‘
کیسریا گانا اس وقت تو ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہوچکا ہے لیکن سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس کے بارے میں طنز و مزاح سے بھرپور تبصرے اور میمز دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
 توصیف نامی ایک صارف نے میم شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’لو سٹوریاں‘ والا حصہ گانے میں ایسے شامل ہو رہا ہے۔
اشوِک نامی ایک صارف کہتے ہیں کہ ’اگر کیسریا گانا بریانی ہے تو لو سٹوری والی لائن الائچی ہے۔‘
ابھیشیک نامی ایک صارف لکھتے ہیں کہ ’امیتابھ بھٹاچاریہ نے لو سٹوریاں کو کیسریا تیرا عشق پیا سے اسی طرح ہم آواز کیا ہے جیسے جاوید اختر نے سان فرانسسکو کو دردِ ڈسکو سے ہم آواز کیا تھا۔‘
وشکومیکل نامی ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا ہے کہ ’کیسریا گانے کا لو سٹوریاں والا حصہ 0.01 فیصد والا وہ جراثیم ہے جو ڈیٹول نہیں مار سکتا۔‘
سمی نامی ایک صارف کہتی ہیں کہ ’بھیا ایک پلیٹ کیسریا لگا دو، تھوڑا لو سٹوریاں کم ڈالنا۔‘
ونشیکا نامی ایک صارف اپنے ٹویٹ میں کہتی ہیں کہ ’’برہماستر فلم کا کیسریا گانا اس چیز کی بہترین مثال ہے کہ کیسے کسی چیز سے زیادہ امیدیں لگانا ہمیں مایوسی کی جانب لے جاتی ہیں۔‘
رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی فلم براہمسترا 9 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

شیئر: