Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیٹرول کی قیمت میں تین روپے فی لیٹر کمی، ڈیزل 8.95 روپے مہنگا

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں تین روپے کمی اور ڈیزل کی قیمت میں 8.95 روپے فی لیٹر اضافہ کیا ہے۔
مفتاح اسماعیل نے ٹوئٹر پر لکھا کہ’ نئی قیمتوں کا اطلاق اتوار اور پیر کی درمیانی شب سے ہوگا، پاکستان زندہ باد۔‘
دوسری جانب وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیتموں میں اتار چڑھاؤں اور شرح مبادلہ میں تغیر کے پیش نظر حکومت نے اس کا اثر صارفین تک منتقل کرنے کے لیے تیل کو موجودہ قیمتوں میں نظرثانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بیان کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3.05 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے اور پیٹرول کی نئی قیمت 227.19 مقرر کی گئی ہے جب کہ ہائی سیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8.95 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے اور نئی قیمت 244.95روپے مقرر کی گئی ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں چار4.62 فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے اور نئی قیمت 201.07 فی لیٹر ہو گئی ہے۔  لائنٹ ڈیزل کی قیمت میں 12 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت 191.32 لیٹر فی لیٹر ہوگئی ہے۔
خیال رہے 14 جولائی کی رات کو حکومت نے ڈیزل و پیٹرول کی قیمتوں میں خاطرخواہ کمی کرنے کا اعلان کیا تھا۔
حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 40 روپے فی لیٹر اور پیٹرول کی قیمت میں 18 روپے فی لیٹر کمی کی تھی۔
کمی کا اعلان وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب میں کیا تھا۔
انہوں نے کہا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گری ہیں جس کی وجہ سے ملک میں قیمتوں کو کم کرنے کا موقع ملا۔
 

شیئر: