Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں ڈالر کے بعد سونے کی قیمت میں بھی بڑی کمی

بدھ کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 228.80 روپے رہی۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان میں امریکی ڈالر کے ساتھ سونے کی قیمت میں بھی بڑی کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو فی تولہ سونا 8600 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 45 ہزار300 روپے سستا ہوگیا۔
تین اگست کو 10گرام سونا بھی 7373 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 24 ہزارپانچ سو71 روپے کا ہوگیا۔
انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت 14 ڈالرز کی کمی کے بعد 1766ڈالر کی سطح پر آگئی۔
پاکستان میں رواں کاروباری ہفتے کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں 14300 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں مسلسل چوتھے روز بھی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ ایکسچینج رپورٹ کے مطابق روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 228.80 روپے رہی جو گزشتہ روز کی قیمت سے تقریبا 10 روپے کم ہے۔
 

شیئر: