Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اتحاد ریل کا نیا منصوبہ: دبئی سے ابوظبی کا سفر صرف 50 منٹ میں

مسافروں کو ابوظبی سے دبئی کا سفر کرنے میں 50 منٹ لگیں گے جبکہ ابوظبی سے فجیرہ جانے میں 100 منٹ لگیں گے (فائل فوٹو: عرب نیوز)
ماہرین کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کا قومی ریل نیٹ ورک اتحاد ریل نہ صرف نقل و حمل کے سیکٹر کو بہتر کرے گا بلکہ ملک کے ریئل سٹیٹ سیکٹر کو بھی مضبوط کرے گا۔
عرب نیوز نے بدھ کو زوم پراپرٹی انسائیڈز کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ 1200 کلومیٹر کا یہ منصوبہ سات اماراتی ریاستوں کے درمیان فاصلہ کم کرے گا اور متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کے لیے سفر میں آسانی پیدا کرے گا۔
بیان کے مطابق یہ منصوبہ جو سات اماراتی ریاستوں کے 11 بڑے شہروں کو جوڑے گا، توقع ہے کہ چھ کروڑ ٹن سے زیادہ مال بردار اور تین کروڑ 65 لاکھ مسافر لے کر جائے گا۔
مسافروں کو ابوظبی سے دبئی کا سفر کرنے میں 50 منٹ لگیں گے جبکہ ابوظبی سے فجیرہ کا فاصلہ 100 منٹ میں طے ہوگا۔
زوم پراپرٹی کے سی ای او عطا شبيری کے مطابق اتحاد ریل کے ملک کے لیے متعدد فوائد ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ’اتحاد ریل سٹیشنوں کے قریب واقع کمیونٹیز کے گھروں اور محلوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا۔‘
حال ہی میں اعلان کیا گیا تھا کہ اتحاد ریل کا مسافروں کا پہلا ٹرین سٹیشن فجیرہ بھی تعمیر کیا جائے گا اور مکمل ہو جانے کے بعد یہ متحدہ عرب امارات کے 11 شہروں کو جوڑے گا۔

چینی سیاحوں کی آمد

امارات کے مقامی میڈیا کے مطابق سیاحتی تجزیہ کاروں کی توقع ہے کہ چینی سیاح 6 سے 12 ماہ کے اندر متحدہ عرب امارات واپس آجائیں گے۔

شیئر: