Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کی جانب سے خیبر پختونخوا میں راشن  تقسیم

راشن سے 8 ہزار کے قریب افراد مستفیض ہوئے(فوٹو، ایس پی اے)
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات پاکستانی صوبے خیبر پختونخوا کے ضرورت مندوں میں فوڈ باسکٹ کی تقسیم کا کام جاری ہے۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق سینٹر نے سوات، بونیرز شانگلہ اور دیر العلیا میں 1.137 فوڈ باسکٹ تقسیم کیں ان کا مجموعی وزن  108 ٹن تھا۔ 
خیبر پختونخوا کے  مذکورہ علاقوں میں فوڈ باسکٹ 7959 افراد نے وصول کیں۔ یہ وہاں کے انتہائی ضرورت مند شہری ہیں۔ ان میں بیوائیں، یتیم اور معذور شامل ہیں۔ 

امدادی اشیا خیبرپختونخواہ کے مختلف اضلاع میں تقسیم کی گئیں(فوٹو، ایس پی اے)

شاہ سلمان مرکزکی جانب سے دنیا کے بیشترممالک میں امدادی کام کیے جاتے ہیں جن کے تحت ضرورت مندوں میں اشیائے خورونوش کے علاوہ موسموں کے اعتبار سے کپڑے اورادویات وغیرہ شامل ہوتی ہیں۔
مرکز کی جانب سے جہاں ضرورمندوں میں اشیائے خورونوش تقسیم کی جاتی ہیں وہاں ایسے علاقے جہاں پینے کے پانی کی قلت ہوتی ہے وہاں کنوئیں بھی کھودے جاتے ہیں جبکہ ضرورت مند طلبا کےلیے درسی کتب وغیرہ کا بھی خصوصی بندوبست کیاجاتا ہے۔ 

شیئر: