Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں کل سے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان

مشرقی ریجن میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
موسمیات کے قومی مرکز نے توقع ظاہر کی ہے کہ کل 4 اگست سے آئندہ بدھ تک مشرقی ریجن میں درجہ حرارت  نقطہ عروج کو پہنچ جائے گا۔ 
موسمیات کے قومی مرکز نے ٹوئٹر پر اپنی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ اس کا امکان ہے کہ مشرقی ریجن میں انتہائی درجہ حرارت 47 سے  50 سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے جبکہ حدود شمالیہ، قصیم اور ریاض ریجنوں کے مشرقی علاقوں میں درجہ حرارت 45 سے  47 سینٹی  گریڈ تک متوقع ہے۔ مذکورہ علاقوں کے  جنوبی مقامات بھی زیادہ درجہ حرارت سے متاثر ہوں گے۔ 
دمام اور الاحسا  بدھ کو مملکت کے گرم ترین شہر کے طور پر سامنے آئے جہاں درجہ حرارت 46 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ رفحا اورعرعر کا نمبر دمام اور الاحسا کے بعد رہا جہاں درجہ حرارت 45 سینٹی گریڈ رہا۔

شیئر: