Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پنجاب کی 22 رکنی کابینہ کے نام فائنل، مسلم لیگ ق کا کوئی وزیر شامل نہیں

عمر چیمہ مشیر اطلاعات، سردار محسن لغاری خزانہ اور سردار ہاشم ڈوگر داخلہ کے وزیر ہوں گے (فائل فوٹو: پنجاب اسمبلی)
وزیراعلٰی چودھری پرویز الٰہی کے حلف اٹھانے کے بعد پنجاب کی 22 رکنی کابینہ کے ناموں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ پہلے مرحلے میں مسلم لیگ ق کا کوئی وزیر شامل نہیں ہے۔
جمعرات کے روز مخلتف وزرا کو ان کے محکمے الاٹ کر دیے گئے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد محکمہ صحت کی وزیر ہوں گی جبکہ مراد راس کو ایجوکیشن محکمہ دیا گیا ہے۔
سردار محسن لغاری خزانہ، میاں اسلم اقبال ہاؤسنگ اینڈ انڈسٹریز ، میاں محمود الرشید بلدیات، علی افضل ساہی مواصلات جبکہ لطیف نذر وزیر برائے معدنیات ہوں گے۔
راجا بشارت وزیر برائے پارلیمانی امور، پراسیکیوشن اور کوآپریٹو ہوں گے۔ نواب زادہ منصور علی خان کو محکمہ مال اور غضنفر چھینہ کو محکمہ سوشل ویلفیئر کی وزارت دی گئی ہے۔
محکمہ خوراک اور توانائی کی وزارت سردار حسنین بہادر دریشک، تیمور ملک کھیلوں جبکہ انصر مجید نیازی محکمہ لیبر کے وزیر ہوں گے۔
منیب سلطان چیمہ کو ٹرانسپورٹ، علی عباس شاہ کو محکمہ فاریسٹ اینڈ وائلڈ لائف، سردار ہاشم ڈوگر کو داخلہ کی وزارت دی گئی ہے۔
سردار آصف نکئی ایکسائز، راجا یاسر ہمایوں ہائر ایجوکیشن و انفارمیشن ٹیکنالوجی، خرم شہزاد ورک محکمہ قانون جبکہ حسین جہانیاں گردیزی وزیر زراعت ہوں گے۔
عمر چیمہ مشیر برائے اطلاعات ہوں گے جبکہ شہاب الدین سحر وزیر برائے محکمہ لائیو سٹاک ہوں گے۔ 
دوسری جانب مسلم ق کے رہنما اور وزیراعلٰی پنجاب کے صاحبزادے مونس الٰہی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق کے وزرا دوسرے مرحلے میں حلف اٹھائیں گے۔
جمعرات کو چیئرمین تحریک انصاف سے اسلام آباد میں ملاقات کے بعد ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے عمران خان سے کہا ہے کہ ہمیں پنجاب کی وزارت اعلٰی مل چکی ہے، ہمیں اور کچھ نہیں چاہیے۔‘
اپنی ٹویٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ ’عمران خان نے کابینہ کی تشکیل کے دوسرے مرحلے میں مسلم لیگ ق کے وزرا کو شامل کرنے کی اجازت دے دی ہے۔‘

شیئر: