Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایکسپائراقامے پرخروج نہائی کیسے لگائیں؟

اقامہ ایکسپائرہونے پرخروج نہائی لگانا ممکن نہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
  سعودی عرب میں مختلف ممالک کے افراد روزگار کے حوالے سے مقیم ہیں جنہیں بعض قسم کے مسائل کا بھی سامنا کرنا ہوتا ہے۔ 
غیر ملکی کارکنوں کے مسائل کے حل کےلیے وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی جس کا سابقہ نام وزارت محنت تھا کی جانب سے لیبرکورٹس اورآجر واجیرکے مابین تنازعات کے حل کےلیے ادارے قائم ہیں۔ 
۔۔۔۔ آجر واجیر کے تنازعے کے بارے میں ایک شخص نے جوازات کے ٹوئٹرپردریافت کیا’ کفیل خروج نہائی نہیں لگا رہا جبکہ اقامہ بھی ایکسپائرہوچکا ہے، پیشہ گھریلوڈرائیورکا ہے کیا کروں؟‘ 
سوال کے جواب میں جوازات کا کہنا تھا کہ وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی کے شعبہ تنازعات کے حل سے رجوع کریں جہاں موجود اہلکار کو درخواست دی جائے تاکہ وہ معاملات کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ صادر کرسکیں۔ 
واضح رہے سعودی عرب میں غیر ملکی کارکنوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے خصوصی ادارہ قائم ہے جسے عربی میں’ ھیئہ تسویۃ الخلافات العمالیہ‘ کہا جاتا ہے۔ 
مذکورہ شعبہ وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی کا ذیلی ادارہ ہے جہاں آجر واجیر کے مابین ہونے والے اختلافات کو حل کیا جاتا ہے۔ 
خیال رہے قانون کے مطابق غیرملکی کارکنوں کے اقامہ کی سالانہ بنیاد پرتجدید کرنا اسپانسریعنی کفیل کی ذمہ داری ہوتی ہےاس حساب سے کفیل اس امرکا پابند ہے کہ وہ اپنی زیرکفالت کارکنوں کے اقاموں کی بروقت تجدید کویقینی بنائیں۔ 
اقامہ ایکسپائرہرنے کی صورت میں کارکن کا حق ہے کہ وہ وزارت افرادی قوت کے متعلقہ ادارے میں شکایت درج کروا سکتے ہیں جس میں اقامہ ایکسپائرہونے کے علاوہ تنخواہ یا واجبات کی عدم ادائیگی کے معاملات بھی پیش کیے جاسکتے ہیں۔ 
خیال رہے اگرکارکن اسپانسر کے پاس سے فرار ہوجاتا ہے تومعاملات اس کے خلاف ہوجاتے ہیں جس کے بعد کارکن کی جانب سے دائرکیے جانے والا مقدمہ اہمیت نہیں رکھتا اس لیے اس امرکا خیال رکھاجائے کہ اسپانسر کے پاس ہی کام کریں اورقانونی طورپرمعاملے کو حل کیاجائے۔ 
  ۔۔۔۔۔ جوازات کے ٹوئٹرپرایک شخص نے دریافت کیا ’ ٹریفک چالان جوکہ 150 ریال ہے کی عدم ادائیگی پرخروج نہائی لگ سکتا ہے؟‘ 
سوال کا جواب دیتے ہوئے جوازات کا کہنا تھا کہ غیر ملکی کارکن کے ذمہ کسی بھی خلاف ورزی ریکارڈ ہونے کی صورت میں جب تک چالان ادا نہ کیا جائے سسٹم میں خروج وعودہ یا فائنل ایگزٹ نہیں لگایاجاسکتا۔ 
غیر ملکی کارکن کے سرکاری معاملات کی انجام دہی کے لیے لازمی ہے کہ جوازات کے سسٹم میں کارکن کی فائل صاف ہو اورکسی قسم کی خلاف ورزی ریکارڈ پرنہ ہو۔ 

ٹریفک چالان کی عدم ادائیگی پراقامہ تجدید نہیں ہوتا(فوٹو، ٹوئٹر)

ٹریفک چالان یا دیگر نوعیت کی خلاف ورزی جس پرجرمانہ عائد کیاجاتا ہے کی عدم ادائیگی پرکارکن کی فائل وقتی طورپرسیز کردی جاتی ہے اور اس وقت تک اوپن نہیں ہوتی جب تک چالان کی رقم ادا نہ کردی جائے۔ 
۔۔ ایک شخص نے دریافت کیا’ گھریلو ڈرائیور کے طورپرمملکت میں مقیم تھا۔ 2برس قبل خروج وعودہ پرگیا مگر واپس آّنا نہ ہوسکا اب ایک اوردوست ویزہ بھیجنے کا کہہ رہا ہے کیا دوبارہ دوسرے ویزے پرجاسکتاہوں؟ 
اس حوالے سے جوازات کا کہنا تھا کہ اقامہ قوانین کے مطابق جوغیر ملکی خروج وعودہ پرجاکرمقررہ مدت کے دوران واپس نہیں آتے وہ خروج وعودہ قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پاتے ہیں۔ 
ایسے افراد پرتین برس کےلیے مملکت آنے کی پابندی عائد کردی جاتی ہے۔ تین برس کے بعد ایسے افراد دوسرے ویزے پرمملکت آسکتے ہیں بصورت دیگراپنے سابق کفیل کی جانب سے جاری کردہ نئے ویزے پروہ پابندی کے دوران آسکتے ہیں۔

شیئر: