Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میانمار کے فوجی حکمرانوں پر آسیان کے اجلاسوں میں شرکت پر پابندی

میانمار میں فوجی حکمران برسراقتدار ہیں۔ (فوٹو: روئٹرز)
کمبوڈیا نے میانمار کے فوجی حکمران کے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیان کے اجلاسوں میں شریک ہونے پر پابندی لگا دی ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق کمبوڈین وزارت خارجہ کی جانب سے سنیچر کو بتایا گیا کہ آسیان نے مل کر فیصلہ کیا ہے کہ تب تک میانمار کے فوجی حکمران اجلاس میں شریک نہیں ہو سکیں گے جب تک وہ امن پلان کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں کرتے۔
میانمار کے لیے کمبوڈیا نمائندہ خصوصی پراک سوکھون نے ایک نیوز کانفرنس کو بتایا کہ ’ایسا طریقہ کار اختیار کیا جائے جس سے ظاہر ہو کہ امن پلان کے حوالے سے پیش رفت ہوئی ہے، اس کے بعد ہم مزید کوئی فیصلہ کرنے کے قابل ہوں گے۔‘
واضح رہے کئی سال سے مشکلات کے شکار ملک میانمار کی فوج نے منتخب آنگ سان سوچی کی حکومت کا تحتہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا اور اپنے مخالفین کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا تھا جبکہ آنگ سان سوچی کو ’کرپشن کے جرم‘ میں پانچ سال کی سزا سنائی گئی ہے اور وہ آج کل جیل میں ہیں۔

شیئر: