Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لوئر دیر: فائرنگ سے پی ٹی آئی ایم پی اے ملک لیاقت سمیت 4 افراد زخمی، 4 ہلاک

پولیس کے مطابق ’نامعلوم افراد نے ایم پی اے ملک لیاقت کی گاڑی پر فائرنگ اس وقت کی جب وہ گھر جارہے تھے‘ (فائل فوٹو: پیکسلز)
پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی ملک لیاقت نامعلوم افراد نے فائرنگ سے زخمی ہوگئے ہیں۔
’حملے میں ایم پی اے ملک لیاقت کا بھائی، بھتیجا یاسر، ایک پولیس اور ایک لیوی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں، جبکہ زخمیوں میں ملک لیاقت علی سمیت چار افراد شامل ہیں۔‘
پولیس کا کہنا ہے کہ ’نامعلوم افراد نے ایم پی اے ملک لیاقت کی گاڑی پر تحصیل میدان میں فائرنگ اس وقت کی جب وہ دیگر افراد کے ساتھ اپنے گھر جارہے تھے۔‘
پولیس کے مطابق ملک لیاقت کی گاڑی پر نامعلوم کی جانب سے فائرنگ ضلع لوئر دیر کی تحصیل میدان میں کی گئی، فائرنگ کے نتیجے میں رکن صوبائی اسمبلی سمیت چار افراد زخمی جبکہ 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
ایم پی اے ملک لیاقت علی سمیت دیگر زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال تیمرگرہ منتقل کردیا گیا ہے۔ وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا محمود خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

شیئر: