Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کس مائی کے لعل میں جرات ہے کہ عمران خان کو نااہل کرے؟ فواد چوہدری

وزیر داخلہ نے کہا تھا کہ ایف آئی اے کے ساتھ جو تعاون نہیں کرے گا، اس کو گرفتار کریں گے۔ (فوٹو: پی آئی ڈی)
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کس مائی کے لعل میں جرات ہے کہ عمران خان کو نااہل کرے؟
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری  نے کہا کہ کیا آپ پاکستان میں ون پارٹی سسٹم بنانا چاہتے ہیں
فواد چودھری نے کہا کہ 13 اکاؤنٹس میں2 کروڑ روپے ٹرانسفرہوئے ہیں،پارٹی عہدیداروں کوآفس آپریشنز کی مد میں یہ رقم جاری کی گئی تھی، ایف آئی اے کس حیثیت میں پارٹی رہنماؤں کونوٹس جاری کررہی ہے؟
’ہم نے آخری مرحلے کی تیاری کرلی ہے  13 اگست کو تاریخی جلسہ ہوگا، ہم انہیں انتخابات سے بھاگنے نہیں دیں گے۔‘
قبل ازیں پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے گرفتاریوں سے متعلق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے بیان کے ردعمل میں کہا ہے کہ پنجاب میں حکومت کی تبدیلی کے بعد وزیر داخلہ فیصل آباد نہیں گئے۔
انہوں نے اتوار کو ٹویٹ کیا کہ ’بہادر آپ اتنے ہیں کہ جب سے حکومت تبدیل ہوئی، آپ فیصل آباد نہیں گئے بہرحال احتیاط اچھی چیز ہے۔‘
نجی ٹیلی ویژن کے ساتھ ایک انٹرویو میں وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا تھا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ساتھ جو تعاون نہیں کرے گا، اس کو گرفتار کریں گے۔
سنیچر کو وفاقی تحقیقاتی ادارے  نے پاکستان تحریک انصاف کی ممنوعہ فنڈنگ کی باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
ایف آئی اے کے ملک بھر میں قائم زونل دفاتر اور سرکلز کو اپنے دائرہ کار کے تحت تحقیقات شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ایف آئی اے کراچی کے ایک سینیئر افسر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر اُردو نیوز کو بتایا تھا کہ ’پی ٹی آئی کو موصول ہونے والی فنڈنگ کے ذرائع یعنی کمپنیوں اور افراد کے بینک اکاؤنٹس اور مالی معاملات کی معلومات اکٹھی کرنا شروع کر دی گئی ہیں۔
ابق سپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کو 11 اگست کو طلب کر لیا گیا ہے۔ اسد قیصر سے کہا گیا ہے کہ وہ ایف آئی اے پشاور کے دفتر میں پیش ہوں۔

شیئر: