Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فوج میں اہم تبادلے، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کور کمانڈر بہاولپور تعینات

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر بہاولپور تعینات کر دیا گیا ہے۔ (فائل فوٹو: آئی ایس پی آر)
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔
پیر کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر بہاولپور تعینات کر دیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل سردار حسن اظہر حیات کو کور کمانڈر پشاور جبکہ  لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا کو پاکستان آرمی کا ملٹری سیکریٹری تعینات کیا گیا ہے۔
خیال رہے کور کمانڈر پشاور تعیناتی سے قبل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ڈی جی آئی ایس آئی تعینات رہے تھے۔ 
لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کی جگہ ڈی جی آئی ایس آئی مقرر کیا گیا تھا۔ وہ 5 اکتوبر 2021 تک اس عہدے پر رہے۔
فیض حمید 12 اپریل 2019 کو ترقی پا کر لیفٹیننٹ جنرل بن گئے تھے۔
 نئے تعینات ہونے والے کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل سردار حسن اظہر حیات اس سے قبل ملٹری سیکریٹری، جنرل آفیسر کمانڈنگ انفنٹری ڈویژن میران شاہ رہے ہیں۔
بطور میجر جنرل حسن اظہر حیات نے آئی ایس آئی میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ بطور بریگیڈیئر وہ چین میں پاکستان کے ملڑی اتاشی بھی رہ چکے ہیں۔
پاکستان آرمی کے ملڑی سیکریٹری تعینات ہونے والے لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا بطور کور کمانڈر بہاولپور خدمات انجام دے رہے تھے۔ بطور میجر جنرل وہ جی او سی 33 انفنٹری ڈویژن کوئٹہ رہے ہیں۔
بطور میجر جنرل وہ نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی کے نیشنل سکیورٹی کالج کے کمانڈنٹ بھی رہ چکے ہیں۔

شیئر: