Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات: کورونا متاثرین کی کل تعداد 10 لاکھ ہوگئی

منگل کو 859 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ (فوٹوالامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے  919 نئے کیسز ریکارڈ پر آئے  ہیں۔ جس کے بعد کورونا وائرس سے متاثرین کی کل تعداد  10 لاکھ 556 تک پہنچ چکی ہے۔
متحدہ عرب امارات کی سرکاری ایجنسی ’وام‘ کے مطابق کورونا وائرس سے  مزید 859 افراد شفایاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یافتگان کی کل تعداد  979362 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کا کوئی مریض ہلاک نہیں ہوا۔ اب تک مرنے والوں کی کل تعداد  2337 تک محدود ہے۔
وزارت صحت نے بتایا  کہ منگل کو ایک لاکھ 97 ہزار 921 نئے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ روزانہ کی بنیاد پر کورونا ٹیسٹ کیے جارہے ہیں تاکہ بروقت کارروائی کرکے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جاسکے۔
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: