Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی: منی لانڈرنگ کے جرم میں امریکی شہری کوسزا

ملزم کو3 برس قید اور30 لاکھ درہم جرمانے کی سزا سنادی گئی(فوٹو، ٹوئٹر)
ابوظبی کی عدالت نے  ایک امریکی شہری عاصم عبدالرحمن غفور کو منی لانڈرنگ کا مجرم قرار دے دیا ہے۔ 
الامارات الیوم کے مطابق عدالت نے منی لانڈرنگ کا الزام ثابت ہونے پر عاصم قید اورمتعلقہ رقم ضبط کرنے کا حکم صادر کردیا۔ 
امریکی حکام نے امارات کے متعلقہ حکام سے درخواست کی تھی کہ ٹیکس نہ دینے اور مشکوک ترسیل زر کیس میں امریکی شہری عاصم عبدالرحمن غفور سے عدالتی پوچھ گچھ کی جائے اور اس سلسلے میں امریکی عدالت سے تعاون کیا جائے۔ 
امریکی حکام نے توجہ دلائی تھی کہ اس کے شہری نے ناجائز رقم کے ذرائع  اور حقائق چھپانے کے لیے ٹیکس نہیں دیا اور مشکوک ترسیل زر کی ہے لہذا اس کے اکاؤنٹ کی بابت تفصیلات حاصل کی جائیں۔ 
ابوظبی پبلک پراسیکیوشن نے امریکہ کی درخواست پر عمل کرتے ہوئے امریکی شہری کے اکاؤنٹ اور ترسیل زر والے معاملات کے بارے میں حقائق حاصل کیے۔  جس سے یہ بات ریکارڈ پر آئی کہ امریکی شہری منی لانڈرنگ کے جرم کا مرتکب ہوا ہے۔ اس نے غیر قانونی طریقے سے بین الاقوامی ترسیل زر بھی کی ہے۔ 
پبلک پراسیکیوشن نے کیس منی لانڈرنگ کورٹ بھیج دیا تھا جس نے اسے تین برس قید، 30 لاکھ  درہم جرمانے اور پھر امارات سے بے دخلی کی سزا سنادی۔ 
ملزم کو قانونی مہلت کے  دوران کورٹ کے ابتدائی فیصلے کے  خلاف اپیل کا حق حاصل ہے۔ 

شیئر: