Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قومی ترانے کی ریکارڈنگ، کون کون حصہ لے رہا ہے؟

پاکستانی ترانے کا نیا ورژن 14 اگست کو لانچ کیا جائے گا۔ (سکرین گریب)
پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے لیے حکومت پاکستان قومی ترانے کو نئے انداز ریکارڈ کروا رہی ہے اور 14 اگست کو وزیراعظم شہباز شریف اسے لانچ کریں گے۔
پاکستانی ترانے کے نئے ورژن کو ریکارڈ کرنے کا پراجیکٹ وزارت اطلاعات و نشریات کو دیا گیا ہے۔
وزارت اطلاعات کے مطابق اس ترانے کی تیاری میں ملک بھر کے موسیقار اور گلوکار حصہ لے رہے ہیں۔
اس ترانے کو گانے والوں میں فاخر محمود، فریحہ پرویز، شیری رضا، رئیسا رئیسانی، نمرہ رفیق، اعزاز سہیل، جابر عباس، ثنا تاجک، استاد احمد گل، جنید جاوید، عبداللہ قریشی، وجیہہ نقوی اور سانول عیسیٰ خیلوی سمیت متعدد گلوکار اور موسیقار شامل ہیں۔
واضح رہے پاکستان کا موجودہ قومی ترانہ سرکاری طور پر سنہ 1954 میں ریکارڈ کیا گیا تھا۔ وزارت اطلاعات مریم اورنگزیب کی جانب سے شیئر کیے گئے پرومو کی شروعات 1954 کے کیلنڈر سے ہی ہوتی ہے۔
وزارت اطلاعات کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں پاکستان کے پہلے ترانے کی دھن کے خالق احمد غلام علی چھاگلہ اور قومی ترانہ لکھنے والے حفیظ جلندھری کا بھی ذکر بھی کیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں پورے پاکستان سے تعلق رکھنے والے مختلف علاقوں کی نمائندگی دیکھی جا سکتی ہے۔

شیئر: