Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے (فائل فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستان میں ڈالر کی قدر تیزی سے گرنے کے ساتھ ساتھ سونے کی قیمت میں بھی خاطرخواہ کمی کا رجحان برقرار ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو فی تولہ سونے کی قیمت میں 2700روپے کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 139000 روپے رہی۔
چوبیس قیراط سونے کی فی 10گرام قیمت 2315 روپے کم ہو کر 119170 روپے رہی۔
22 قیراط کا 10گرام سونا 109240 روپے کا ہو گیا۔
دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں پانچ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد فی اونس سونا 1790 ڈالر کا ہو گیا۔

شیئر: