Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب پناہ گزینوں کی مدد کی پالیسی پر گامزن ہے: ڈاکٹرعبداللہ الربیعہ

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین کے ویئر ہاوس کا دورہ کیا ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی ایوان شاہی کے مشیر اور شاہ سلمان سینٹر کے سربراہ ڈاکٹرعبداللہ الربیعہ نے پولینڈ کے شہر ریزسکو میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین کے ویئر ہاوس کا دورہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اس موقع پر اقوام متدحہ کے نمائندے اور پلینڈ میں سعودی سفیر سعد بن صالح بھی موجود تھے۔
سعودی عرب میں شاہ سلمان مرکزبرائے امداد و انسانی  خدمات نے پولینڈ میں پناہ لینے والے یوکرین کے شہریوں کی مدد کے لیے طبی سامان فراہم کیا ہے۔
مملکت نے یوکرین کے پناہ گزینوں کے لیے دس ملین ڈالر کی امداد دی ہے۔ اس میں سے پچاس لاکھ ڈالر عالمی ادارہ صحت کے ذریعے یوکرین کے پناہ گزینوں کی ضروریات پوری کرنے میں استعمال کیے جائیں گے جبکہ  پچاس لاکھ ڈالر اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پانہ گزین کےلیے مختص ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق طبی سامان پولینڈ کے شہر ریزسکو میں منعقدہ تقریب میں حوالے کیا گیا۔
اس موقع پر شاہ سلمان سینٹر کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ، پولینڈ میں متعین سعودی سفیر سعد الصالح، پولینڈ کی وزارت صحت، ریڈکراس اور عالمی ادارہ صحت کے نمائندے بھی موجود تھے۔ 

یوکرین کے شہریوں کی مدد کے لیے طبی سامان فراہم کیا ہے۔(فوٹو ایس پی اے)

عبداللہ الربیعہ نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’طبی سامان یوکرین سے پولینڈ آنے والے پناہ گزینوں کے علاج معالجے میں کام آئے گا۔ سعودی عرب دنیا بھر میں پناہ گزینوں کی مدد کی پالیسی پر گامزن ہے اور یہ امداد اسی پالیسی کا حصہ ہے‘۔ 
انہوں نے کہا کہ ’ شاہ سلمان مرکز اور عالمی ادارہ صحت کے درمیان سٹراٹیجک شراکت اور مستحکم تعلقات پر فخر ہے۔ دنیا بھر میں پناہ گزینوں اور لاکھوں ضرورت مندوں کی خدمت مل کر کی جارہی ہے‘۔

شیئر: