Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصری اداکارہ مس یونیورس بحرین کے مقابلے کی پہلی جج

نئی مس یونیورس بحرین کا نام اگلے ماہ 11 ستمبر کو سامنے لایا جائے گا۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
مصر کی اداکارہ مائی عمر کو مس یونیورس بحرین 2022 کے مقابلے کی پہلی جج کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔
مس یونیورس بحرین کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے لکھا گیا کہ مصر کی سپر سٹار مائی عمر کو مقابلے کی پہلی جج کے طور پر نامزد کرتے ہوئے فخر کا احساس ہو رہا ہے۔
مصری اداکارہ نے نامزدگی پر کہا کہ ’میں اس تاریخی پراجیکٹ کا حصہ بن کر بہت پرجوش ہوں اور میں اس پلیٹ فارم پر یقین رکھتی ہوں جو خواتین کو بااختیار بناتا ہے۔‘
مائی عمر کا کہنا تھا کہ ’یہ پلیٹ نوجوانوں کو اپنے لیے آواز اٹھانے کی ترغیب دیتا ہے اور دنیا کے ساتھ اپنی شاندار اور متاثر کن کہانیوں کو شیئر کرنے کا ایک حیرت انگیز تجربہ اور موقع فراہم کرتا ہے۔‘ 
بحرین کی نئی مس یونیورس کا انتخاب 26 اگست کو کیا جائے گا اور جیوری کی جانب سے اعلان کے بعد تاج پہنانے کی تقریب منعقد کی ہو گی۔
عام لوگوں کے لیے نئی مس یونیورس بحرین کا نام اگلے ماہ 11 ستمبر کو تقریب کے ریکارڈڈ شو میں سامنے لایا جائے گا۔

شیئر: