Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈین میچ میکنگ کا دوسرا سیزن، ’امید ہے ارشنیل کوچر کو رشتہ مل جائے گا‘

شو میں شریک افراد کا تعلق انڈیا سے ہے اور وہ اپنی مرضی کے مطابق رشتے کا مطالبہ کرتے ہیں (فائل فوٹو: سکرین گریب)
سنہ 2020 میں نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والے رئیلٹی شو ’انڈین میچ میکنگ‘ کا دوسرا سیزن رواں ماہ نیٹ فلکس پر سٹریم کر رہا ہے۔
انڈین میچ میکنگ اپنی طرز کا منفرد شو ہے جس میں میچ میکر یعنی رشتے کروانے والی خاتون کے ذریعے امریکہ اور انڈیا میں بسنے والے انڈین شہری اپنے رشتے کرواتے ہیں۔
انڈین میچ میکنگ میں سیما ٹپاریا نامی میچ میکر شادی کے خواہش مند افراد بالخصوص نوجوانوں کے گھر جا کر انہیں رشتے دکھاتی ہیں اور پھر نوجوان ملاقات (ڈیٹ) کے ذریعے اپنے لیے جیون ساتھی تلاش کرتے ہیں۔
شو میں شریک افراد کا تعلق انڈیا سے ہے اور وہ اپنی مرضی کے مطابق رشتے کا مطالبہ کرتے ہیں، جس پر کسی کو اپنی پسند کا رشتہ مل جاتا ہے تو کبھی کوئی مزید انتظار اور جانچ پڑتا کرنا چاہتا ہے۔انڈین میچ میکنگ کے دوسرے سیزن کے ریلیز ہوتے ہی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین کی جانب سے طنز و مزاح سے بھرپور تبصرے شروع ہوچکے ہیں۔
جائے مامی میم کے انداز میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’جب مجھے پتا چلا کہ اکشے پر کوئی بندش ہے تو میرا چہرہ یوں ہوگیا۔‘

میا جوزف میم شیئر کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ ’اگر شو میں کوئی شریک امیدوار یہ کہے گا کہ مجھے ایسا بندہ چاہیے جس کی صرف نبض چل رہی ہو تو سیما آنٹی کہیں گی اتنے باریک بین مت بنو۔‘
رونی فائدہ نے کہا ہے کہ ’ان لوگوں نے ڈیٹنگ کو اتنا مشکل کردیا ہے۔‘
جی جی نے لکھا ہے کہ ’میں امید کرتی ہوں کہ ارشنیل کوچر کو رشتہ مل جائے، یہ بہت کھرے لگ رہے ہیں۔ ان کی آنکھیں چمکتی ہیں اور بولتے بہت نرم ہیں اور وہ دل کے ڈاکٹر بھی ہیں۔ لیکن زیادہ یہی لگتا ہے کہ وہ بہت رحم دل ہیں۔‘
لاؤری یونیورسٹی نامی ایک ہینڈل لکھتے ہیں کہ ’وہ غلط نہیں تھیں، میں نے ایسی بہت سی کہانیاں سن رکھی ہیں جس میں لوگوں کا لنکڈاِن کے ذریعے ملاپ ہوا ہے۔‘
She wasn't wrong, I've heard some crazy stories about people trying to find partners on LinkedIn #IndianMatchmaking2 pic.twitter.com/0Sa66ur2dJ

— Lowry University (@LowryUniversity) August 11, 2022

 

شیئر: