Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’لاک اینڈ کی‘ کا تیسرا اور آخری سیزن 10 اگست کو نیٹ فلکس پر

نیٹ فلکس نے جمعرات کو ’لاک اینڈ کی‘ کے سیزن 3 کا آخری ٹریلر یوٹیوب پر جاری کیا ہے (فوٹو: نیٹ فلیکس)
نیٹ فلکس پر جب کوئی نئی سیریز آئے تو مداحوں کو اس کے نئے سیزن کا انتظار اس کی آخری قسط کے ساتھ ہی ہونے لگتا ہے۔
’لاک اینڈ کی‘ نامی سیریز کے مداحوں کا انتظار ختم ہونے کو ہے کیونکہ اس کا تیسرا اور آخری سیزن 10 اگست کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والا ہے۔
نیٹ فلکس نے جمعرات کو ’لاک اینڈ کی‘ کے سیزن 3 کا آخری ٹریلر یوٹیوب پر جاری کیا ہے۔
ںیٹ فلکس کے مطابق لاک اینڈ کی کا یہ سیزن اس سیریز کا آخری سیزن ہوگا۔
2020 میں ریلیز ہونے والے اس ہارر افسانوی نوعیت کی سیریز کی کہانی تین ایسے بہن بھائیوں کے گرد گھومتی ہے جو اپنے باپ کی موت کے بعد جادوئی چابیوں کی مدد سے راز کھولتے ہیں۔
اس سیریز کے بارے میں یوٹیوب پر صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔
کیمسن نامی ایک صارف لکھتے ہیں کہ ’مجھے خوشی ہو رہی ہے کہ یہ شو واپس آ رہا ہے لیکن دکھ ہے کہ یہ اس کا آخری سیزن ہے، تاہم مجھے لگتا ہے کہ یہ شو اچھا چلا ہے کیونکہ اس کا پہلا اور دوسرا سیزن بہت اچھا تھا۔‘
جیکوپو نامی ایک صارف نے لکھا کہ ’نئے سیزن کے لیے مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے، لیکن دکھ بھی کیونکہ یہ آخری بار آرہا ہے، انھوں نے کافی اچھا کام کیا ہے، یہ اس وقت میرا پسندیدہ شو ہے۔‘
اشیتا نامی ایک صارف کہتی ہیں کہ ’میرا نیٹ فلکس کا سفر اسی شو سے شروع ہوا تھا، میں ایک اطمینان دہ اختتام کے لیے پُرامید ہوں۔‘

شیئر: