Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہباز گل نے غلط بات کی ان کو ایسا نہیں کہنا چاہیے تھا: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز گل نے غلط لائن بول دی ان کو ایسا نہیں کہنا چاہیے تھا۔
پرائیوٹ ٹی وی چینل جی این این کو دیے گئے انٹرویو کے دوران جب عمران خان سے  پوچھا گیا کہ کیا وہ شہباز گل نے کو کہا اس کی مذمت کرتے ہیں تو ان کا جواب تھا ’ہاں اس نے غلط لائن بول دی، نہیں کہنا چاہیے تھا۔ اس طرح آتا ہے جس طرح وہ فوج کو اکسا رہے ہیں۔ بالکل ٹھیک ان کو نہیں بولنا چاہیے تھا‘۔
تاہم ان کا کہنا تھا کہ ’شہباز گل پر جو ظلم ہوا وہ درست نہیں، شہباز گل کو کہا جا رہا ہے کہ عمران خان کے خلاف بیان دو،  شہباز گل کو ننگا کر کے مارا گیا، یہ شرمناک ہے، ہر سوال شہباز گل کو مار کے پوچھا جاتا ہے، سوال کیا جاتا ہے کہ عمران خان کھاتا کیا ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ شہباز گل کیساتھ ایسا سلوک کر کے لوگوں کوڈرایا جارہا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ توشہ خانہ اور الیکشن کمیشن بچگانہ کیس ہیں، میرا سارے حکمرانوں سے موازنہ کریں کہ کون ایمانداری سے چل رہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ جمہوری لوگ ہمیشہ پبلک کے پاس جاتے ہیں، جمہوری لوگ بیرون ملک نہیں جاتے، عوام میں جاتےہیں، پچھلے حکمرانوں کا پیسہ باہر رکھا ہوا ہے، پاکستانی عوام میری طاقت ہے۔
’الیکشن کمشنر ایک بزدل شخص ہے، میں نے تاریخ میں ایسا الیکشن کمیشن نہیں دیکھا، جیسے اس نے کھل کے ہماری مخالفت کی، الیکشن کمیشن اور انتظامیہ پوری ان کے ساتھ ملی ہوئی ہے، یہ مجھے نا اہل کرنا چاہتے ہیں۔‘
عمران خان نے کہا کہ انہوں نے میرے خلاف پلان بنایا ہوا ہے، میں نے ویڈیو ریکارڈ کروائی ہوئی ہے، اگر مجھے کچھ ہوتا ہے تو آن کی جائے گی، میری جان کو خطرہ ہے۔
پی ٹی آئی سربراہ نے کہا کہ  پاکستان کا آئین  مجھے حق دیتا ہے، میں پر امن احتجاج کروں، پاکستان میں چوروں کا ٹولہ ہم پر مسلط کیا گیا ہے۔

شیئر: