Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں ٹریفک حادثات، دو افراد ہلاک، گیارہ زخمی 

حادثات شارجہ جانے والی الامارات سٹریٹ پرپیش آئے ( امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں نادی دبئی پل پر شارجہ جانے والی الامارات سٹریٹ پر ٹریفک حادثات میں دو افراد ہلاک اور گیارہ زخمی ہوئے ہیں۔
الامارات الیوم کے مطابق قائم مقام ڈائریکٹر ٹریفک پولیس بریگیڈیئر جمعہ سالم بن سویدان نے بتایا کہ  پہلا حادثہ ٹرک کے اچانک ٹریک بدلنے کی وجہ سے ہوا۔ گاڑی ڈرائیور کے کنٹرول سےباہر ہوگئی۔ دو افراد زخمی ہوئے۔
 دوسرا حادثہ موٹر سائیکل اور چھوٹی گاڑی کے درمیان ٹکر سے ہوا۔ حادثے کی وجہ گاڑیوں کے درمیان ضروری فاصلہ برقرار نہ رکھنا ہے۔ حادثے میں موٹر سائیکل کا ڈرائیور زخمی ہوا۔
تیسرا حادثہ ایک گاڑی کے اچانک اپنے ٹریک سے نکل  جانے کی وجہ سے پیش آیا۔ ڈرائیور کی آنکھ لگ گئی تھی۔
ایک اورحادثے میں جو دو گاڑیوں کے درمیان ٹکر سے دو افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔ 

 

شیئر: