Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی بڑا اضافہ

دو روز میں سونے کی قیمت میں 11200 کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے (فائل فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 5500 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد دو روز میں ہونے والا مجموعی اضافہ 11200 روپے رہا۔
17 اگست کو ہونے والے اضافے کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونا 145400 روپے کا ہو گیا۔
10گرام سونا 4715 روپےمہنگا ہو کر ایک لاکھ 24 ہزار 657 روپےکا ہوگیا۔
انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت آٹھ ڈالر کم ہوئی جس کے بعد فی اونس سونا 1769 ڈالر کا رہا۔
بدھ کو پاکستان میں چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے سابق سطح پر برقرار رہی۔
فی تولہ چاندی 1540 روپے جب کہ فی دس گرام چاندی کی قیمت 132.30 روپے رہی۔

شیئر: