Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورلڈ جونیئر سکواش: پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

ورلڈ جونیئر سکواش ٹورنامنٹ میں پاکستان ناقابل شکست رہا ہے (فوٹو: ٹوئٹر)
ورلڈ جونیئر سکواش ٹورنامنٹ کے ٹیم ایونٹ میں پاکستان نے انڈیا کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
جمعے کو ہونے والے مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑی نور زمان نے انڈین کرشنا مشرا کو تین صفر جب کہ محمد حمزہ خان نے ارنو سارین کو دو کے مقابلے میں تین گیمز سے شکست دی۔
اس سے قبل گروپ سی میں سرفہرست رہنے والی پاکستانی ٹیم نے نیدرلینڈز، ہانگ کانگ اور گیانا کو شکست دی تھی۔
جمعے سے ٹورنامنٹ کا ناک آوٹ مرحلہ شروع ہوا ہے جس کی پہلی سٹیج پر پاکستان نے انڈیا سے کامیابی حاصل کی ہے۔
سیمی فائنل میں پاکستانی ٹیم سنیچر 20 اگست کو مصر کی ٹیم سے مقابلہ کرے گی۔ دونوں ٹیموں کو ٹورنامنٹ کی ٹاپ سیڈ سائیڈز میں شمار کیا جاتا ہے۔
فرانس میں جاری ورلڈ جونیئر ٹیم سکواش ٹورنامنٹ کا فائنل 21 اگست کو کھیلا جائے گا۔

شیئر: