Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئندہ چار سالوں میں 10 کرکٹ ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی

پاکستان اگلے چار سالوں میں دو سہ ملکی کرکٹ سیریز بھی کھیلا گا۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ 2023 سے 2027 کے دوران دس کرکٹ ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گے۔
بدھ کو پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو فیصل حسنین کا کہنا تھا کہ دورہ کرنے والی ٹیموں میں انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، سری لنکا، بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں۔ جبکہ افغانستان، آسٹریلیا، آئرلینڈ اور زمبابوے کی ٹیمیں بھی محدود طرز کی کرکٹ کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کریں گی۔
پی سی بی کے مطابق اگلے چار سالوں میں پاکستان کرکٹ ٹیم دو سہ فریقی کرکٹ سیریز بھی کھیلے گی۔ پاکستان،  نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ پر مشتمل  پہلی سیریز فروری 2024 میں کھیلی جائے گی۔
دوسری سیریز میں انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں پاکستان کے مدمقابل آئیں گی۔
فیصل حسنین کا کہنا ہے کہ پی سی بی  نے سال 2023 سے 2027 تک کے لیے فیوچر ٹور پروگرام کو ترتیب دیتے ہوئے معیاری اور مسابقتی کرکٹ اور ورک لوڈ منیجمنٹ کو ترجیح دی ہے۔
فیصل حسنین کا مزید کہنا ہے کہ پی سی بی سہ ملکی کرکٹ سیریز کو پذیرائی دینا چاہتا ہے اور اس ضمن میں دو ٹرائی نیشن سیریز رکھی گئی ہیں۔

شیئر: