Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن میں حوثیوں پر اقوام متحدہ کی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا الزام

مارب میں فوجی پوزیشنوں میں دراندازی کی کوشش بھی کی گئی ہے۔ فوٹو عرب نیوز
یمن میں اقوام متحدہ کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی کے بعد گزشتہ پانچ دنوں میں حوثی ملیشیا پرجنگ بندی کی467 خلاف ورزیاں کرنے کا  الزام لگایا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق یمن کی سرکاری نیوز ایجنسی سبا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز جمعہ کو لگائے جانے والے اس الزام کی تفصیلات میں واضح کیا گیا ہے کہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں یمن کے مختلف علاقوں میں کی گئی ہیں۔
یمن کے  علاقےحدیدہ  میں 122، مارب کے جنوب، مغرب اور شمال مغرب میں 94، تعز میں 85، برح میں 82، مغربی حجہ میں 51، جوف کے محاذوں پر 21، دھلے میں آٹھ اور صعدہ میں چار خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی  ہیں۔
سرکاری ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حوثی ملیشیا  پر الزام ہے کہ  مارب اور مغربی ساحل میں فوجی پوزیشنوں میں دراندازی کی کوشش بھی کی گئی ہے اور  تمام جنگی محاذوں پر فوج کی پوزیشنوں پر گولہ باری کی اطلاعات بھی ہیں۔
دریں اثنا جاری کی گئی خبر کے مطابق سرکاری فوجی چوکیوں پر حوثی باغیوں کی جانب سے اسلحہ سے لیس ڈرونز کے ذریعے حملے بھی کئے گئے ہیں جس میں 13 فوجی اہلکاروں کے ہلاک واور 24 کے زخمی  ہونے کی اطلاعات ہیں۔
 

شیئر: