Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہین آفریدی کے ایشیا کپ سے باہر ہونے پر سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار

پاکستان اور انڈیا کے درمیان ایشیا کپ کا اہم ترین میچ 28 اگست کو دبئی میں کھیلا جائے گا(فائل فوٹو: اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات میں27 اگست سے شروع ہونے والے ایشیا کپ سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سٹار بولر شاہین شاہ آفریدی گھٹنے کی انجری کے باعث باہر ہوگئے ہیں۔
شاہین شاہ آفریدی کے پاکستان کرکٹ ٹیم سے باہر ہونے پر جہاں پاکستانی ٹیم کے مداحوں میں دُکھ اور مایوسی کا سماں ہے، وہیں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر طنز و مزاح سے بھرپور میمز بھی دیکھنے میں آرہی ہیں۔
صہیب اقبال نے شاہین شاہ آفریدی کے پاکستان ٹیم سے باہر ہونے پر انڈین کرکٹرز کی فرضی وٹس ایپ چیٹ کا سکرین شاٹ ٹویٹ کیا ہے جس میں انڈین کھلاڑی شاہین آفریدی کے باہر ہونے پر خوشی منا رہے ہیں۔

شاہین آفریدی کے باہر ہونے پر ان کے متبادل کھلاڑی کے بارے میں بحث جاری ہے جبکہ پاکستانی مداح اب نسیم شاہ سے شاہین شاہ آفریدی کی طرح 2021 کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں انڈیا کے خلاف تاریخی سپیل جیسے سپیل کی امید لگا رہے ہیں۔

فخرُو نے ایک میم شیئر کی ہے جس میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان بولنگ کروا رہی ہیں، اس پر فخرُو کہتے ہیں کہ ’شاہین شاہ آفریدی کی بہترین متبادل بس یہی ہیں۔‘

سعد نے شاہین آفریدی کے ایشیا کپ سے باہر ہونے پر انڈین کرکٹ ٹیم کے ڈریسنگ روم کا احوال میم کے ذریعے بتایا ہے۔

ذی نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انڈین ٹیم کے کپتان روہت شرما ناچ رہے ہیں، ذی لکھتے ہیں کہ ’روہت یہ سننے کے بعد کے شاہین شاہ آفریدی ایشیا کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔‘

کافی نے ایک خاتون کی ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’انڈین بیٹرز اور مداح کو جب پتا چلے شاہین شاہ آفریدی ٹیم میں نہیں ہیں۔‘
 

ٹیم بابر اعظم نامی ایک ہینڈل نے بابراعظم کی میم شیئر کی ہے جس میں انہیں ’حوصلہ رکھنے‘ کا کہا جارہا ہے، لیکن بابر کہہ رہے ہیں کہ ’نہیں رکھنا میں۔‘
دوسری جانب گایومارلک نامی ایک ہینڈل نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے مداحوں کا حال مشہور کارٹون ٹام اینڈ جاری کے ایک کلپ سے بتایا ہے۔

بلیک لسٹر کہتے ہیں کہ ’پاکستانی عوام شاہین شاہ آفریدی خبر کے بعد ایشیا کپ جیتنے کی امیدیں ختم کرتے ہوئے، لیکن حارث، دہانی، وسیم جونیئر اور نسیم شاہ پاکستانی عوام کو یہ کہہ رہے۔‘
 

خیال رہے کہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان ایشیا کپ کا اہم ترین میچ 28 اگست کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

دونوں روایتی حریفوں کے درمیان اس میچ میں پاکستان کو شاہین شاہ آفریدی اور انڈیا کو جسپریت بمراہ کی خدمات میسر نہیں ہوں گی۔

 

شیئر: