Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی آرمی چیف اور فضائیہ کے کمانڈر سے امریکی فضائیہ کے کمانڈر کی ملاقاتیں 

ملاقاتوں میں سعودی عرب اور امریکہ کے باہمی تعلقات کا جائزہ لیا گیا (فوٹو ٹوئٹر وزارت دفاع)
سعودی عرب کے چیف آف آرمی سٹاف فیاض الرویلی سے پیر کو امریکی سینٹرل کمانڈ میں فضائیہ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ایلکس گرینکوچ نے ملاقات کی ہے۔
وزارت دفاع نے ٹویٹر پر بیان میں کہا کہ ’ملاقات میں سعودی عرب اور امریکہ کے باہمی تعلقات کا جائزہ اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا‘۔ 
 سعودی فضائیہ کے کمانڈر لیفٹیٹننٹ جنرل ترکی بن بندر بن عبدالعزیز سے بھی امریکی سینٹرل کمانڈ میں فضائیہ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ایلکس گرینکوچ نے ملاقات کی۔ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

شیئر: