Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس میں تعطل کی شکایات

پاکستان بھر سے انٹرنیٹ سروسز کے معطل ہونے کی شکایات سامنے آرہی ہیں۔
سنیچر کی رات کو سوشل میڈیا سائیٹ ٹوئٹر پر پاکستان کے مختلف شہروں کے صارفین نے انٹرنیٹ کی معطلی اور فون سروس کی بندش کی شکایت کی۔
دنیا بھر میں انٹرنیٹ سروس کی بندش اور تعطل کو مانیٹر کرنے والے ادارے نیٹ بلاکس نے پاکستان میں انٹرنیٹ سروس میں تعطل کی تصدیق کی ہے۔ 
بیٹ بلاکس کے مطابق پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سروس میں تعطل آیا ہے جس سے انٹرنیٹ کی سروس فراہم کرنے والے متعدد اداروں بشمول پی ٹی سی ایل، نیاٹیل اور سٹارم فائبر کی سروسز متاثر ہوئے۔
نیٹ بلاکس کے مطابق تعطل کے دوران رئیل ٹائم ڈیٹا ظاہر کر رہا تھا کہ کنکٹویٹی 38 فیصد تھی۔
دوسری جانب صارفین سوشل میڈیا پر انٹرنیٹ سروسز کے تعطل پر تبصرے کر رہے ہیں۔
عمر انعام نامی صارف نے لکھا کہ صارفین لاہور کے بعض علاقوں اور پاکستان کے دوسرے شہروں میں انٹرنیٹ سروس کے تعطل کے بارے میں شکایت کر رہے ہیں۔ کیا آپ کا انٹرنیٹ اب کام کر رہا ہے۔
حبہ ظہرہ نامی صارف نے لکھا کہ پاکستان کے کئی علاقوں میں یا تو انٹرنیٹ بند ہے یا نہایت آہستہ چل رہی ہے۔

شیئر: