Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشیا کپ 2022: افغانستان کی بنگلہ دیش کے خلاف 7 وکٹوں سے کامیابی

بنگلہ دیش کے شکیب الحسن، مصدق حسین اور محمد سیف الدین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی (فوٹو: اے ایف پی)
ایشیا کپ کے میچ میں افغانستان نے بنگلہ دیش کو باآسانی 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔ افغان بیٹرز نے 128 رنز کا ہدف 19 ویں اوور کی تیسری بال پر حاصل کرلیا۔
افغانستان کی جانب سے نجیب اللہ زدران نے ناقابل شکست 43 رنز بنائے، ابراہیم زدران نے 42 جبکہ حضرت اللہ زازئی نے 23 رنز کی اننگز کھیلی۔
اس سے قبل افغانستان کے خلاف بنگلہ دیشی بیٹرز افغان سپنرز کے سامنے بے بس دکھائی دیے اور صرف 128 رنز کا ہدف ہی دے سکی۔
منگل کو شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنائے۔
افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان اور راشد خان نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔افغانستان اور بنگلہ دیش کا یہ میچ ایشیا کپ کے گروب بی کا دوسرا میچ تھا۔
اس سے پہلے گروب بی کے پہلے میچ میں افغانستان نے سری لنکا کو ہرا دیا تھا۔
افغانستان کی جانب سے عمدہ بولنگ کرنے پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی کرکٹ مداح اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔
ریحان الحق کہتے ہیں کہ ’افغانستان کا بولنگ اٹیک فاسٹ بولرز کے آنے کے بعد پہلے سے بھی زیادہ بہتر ہوگیا ہے، سمجھ آرہی ہے کہ کیوں اظہر محمود فضل حق فاروقی کی اتنی تعریف کرتے تھے۔‘
ہلال بھٹ نے لکھا ہے کہ ’پاور پلے اور مجیب الرحمان، آسمان پر بنائی گئی ہے یہ خالص پیار کی کہانی۔‘
محمد نُور نے کہا ہے کہ ’افغانستان کے بولنگ اٹیک کے پیچھے وجہ عمر گل ہیں، عمر گل نے ان کے بولروں کو توانائی کی نئی جدت دی ہے۔‘
مریم لکھتی ہیں کہ ’ہم بنگلہ دیش کا زوال دیکھ رہے ہیں یا ہم افغانستان کا عروج دیکھ رہے ہیں؟‘
 

شیئر: