Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ہیّا کارڈ‘، فیفا میچ دیکھنے قطر جانے والے یو اے ای بھی آ سکیں گے

حکام کے مطابق ’ہیّا‘ پروگرام یکم ستمبر سے شروع ہو رہا ہے (فوٹو: اے ایف پی)
فیفا ورلڈ کپ کے میچ دیکھنے کے لیے قطر جانے والے ’ہیّا‘ ویزہ پروگرام کی بدولت کئی بار متحدہ عرب امارات میں بھی داخل ہو سکیں گے۔
عرب نیوز کے مطابق منگل کو متحدہ عرب امارات کی جانب سے کیے گئے اعلان میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ صرف 27 ڈالر کے عوض کوئی بھی ’ہیّا کارڈ‘ کے لیے اپلائی کر سکتا ہے جو یکم ستمبر سے شروع ہو رہا ہے۔
یہ اقدام امارات کی جانب سے قطر کو فیفا ورلڈ کپ کے موقع پر سپورٹ کرنے مقصد کے تحت اٹھایا جا رہا ہے جو فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کر رہا ہے۔
میچز دیکھنے کے لیے شائقین کو 90 روز پر مشتمل سیاحت کا ویزہ جاری کیا جا رہا ہے، جس میں یو اے ای میں داخل ہونے کی اجازت بھی شامل ہے۔
وام نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ ’یو اے ای کے وفاقی حکام نے وضاحت کی ہے کہ اس ویزے پر اجرا کی تاریخ سے 90 دن تک جتنی بار کوئی چاہے، داخل ہو سکتا ہے۔
وام کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ویزہ سسٹم کی شرائط کے تحت اور فیس کے مطابق 90 روز کی مدت میں اضافہ بھی کروایا جا سکتا ہے۔
نیوز ایجنسی نے حکام کے حوالے سے یہ بھی بتایا کہ ویزے سے مستثنٰی ممالک کے شہریوں کو ’ہیّا کارڈ‘ کے لیے درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ وہ متعدد بار یو اے ای میں داخل ہو سکتے ہیں اور رہ سکتے ہیں۔
’ہیّا کارڈ‘ رکھنے والے ویب سائٹ www.icp.gov.ae کے ذریعے ’سمارٹ چینلز‘ اور’پبلک سروسز‘ کو استمعمال کرتے ہوئے ملٹی پل انٹری سیاحتی ویزے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

شیئر: