Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حائل ریجن میں کھجور فیسٹول کا افتتاح، گورنر نے سٹالوں کا دورہ کیا

سعودی عرب میں حائل ریجن کے گورنر شہزادہ عبدالعزیز بن سعد بن عبدالعزیز نے کھجور فیسٹول کا افتتاح کیا ہے۔
فیسٹول پندرہ روز تک جاری رہے گا۔ انواع واقسام کی کھجوریں رکھی گئی ہیں۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق کھجور فیسٹول کا انعقاد وزارت ماحولیا، پانی وزراعت کی جانب سے حائل کی مرکزی کھجور منڈی میں کیا گیا ہے۔
گورنرحائل ریجن نے افتتاح کرنے کے بعد کھجورمنڈی میں لگائے گئے سٹالوں کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں کھجوروں کی اقسام کے بارے میں بتایا گیا۔ 

فیسٹول انتظامیہ نے کھجورمنڈی میں یومیہ نیلامی کے سٹال کا انتظام کیا ہے( فوٹو ایس پی اے)

فیسٹول انتظامیہ نے کھجورمنڈی میں لگائی جانے والی یومیہ نیلامی کے حوالے سے بھی نمونے کے طور پرسٹال کا انتظام کیا تھا جس میں کھجوروں کی نیلامی کے مراحل کو واضح کیا گیاتھا۔ 
انتظامیہ کی جانب کھجوروں کو منڈی لانے اور انہیں مرکزی نیلامی کے مقام پرپہنچانے کے بارے میں بھی تفصیل سے آگاہی فراہم کرنے کےلیے خصوصی سٹال لگائے گئے ہیں جہاں ان مراحل کی بہتر انداز میں عکاسی کی گئی ہے۔ 
وزارت ماحولیات، پانی وزراعت کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹرفہد معیض الحسنی نے گورنر حائل کو وزارت کے اہداف اورکھجورکے شعبے کی بہتری کےلیے کیے گئے اقدامات کی بھی وضاحت کی۔ 

شیئر: