Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’فخر بھی انڈیا کے لیے کھیل رہے ہیں‘، سوشل میڈیا پر انڈیا، پاکستان میچ پر تبصرے

محمد نواز نے چار اوورز میں 25 رنز دے کر ایک وکٹ لی۔ (فوٹو: سکرین شاٹ)
پاکستان اور انڈیا کے درمیان ٹی 20 میچ دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں پاکستان نے انڈیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
ایشیا کپ کے میچ میں انڈین بیٹرز نے پہلے اوور سے ہی جارحانہ شروعات کی۔ سابق انڈین کپتان وراٹ کوہلی نے 44 گیندوں پر 60 رنز بنائے۔
پاکستان کی طرف سے محمد نواز اور شاداب خان کے علاوہ تمام بولرز کو انڈین بیٹرز کے ہاتھوں مار پڑتی رہی۔
پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کو محمد نواز کی بولنگ اور فیلڈنگ پسند آئی تو انہیں کھل کر داد دی۔
نواز کی کیچنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے شیر خان نامی صارف نے لکھا ’نواز کے ہاتھ ہمیشہ محفوظ رہے ہیں اور کبھی پاکستان کو مایوس نہیں کیا۔‘
احتشام الحق نے نواز کی تعریف کی لیکن ساتھ فوراً یہ بھی واضح کردیا کہ وہ تعریف کرکٹر نواز کی کررہے ہیں۔
شہزاد غیاث نے مزاح کا سہارا لیتے ہوئے کہا ’نواز کی پرفارمنس مثالی نہیں تھی لیکن دوسروں سے بہتر تھی۔‘
انہوں نے مزید لکھا ’اس (ٹویٹ) کا کرکٹ سے کوئی تعلق نہیں‘۔ شاید ان کا اشارہ پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب تھا لیکن انہوں نے اس بات کو واضح طور پر نہیں لکھا۔
محمد نواز نے آج کے میچ میں چار اوورز میں صرف 25 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی ہے۔
پاکستان کی انڈیا کی اننگز کے دوران مجموعی طور پر اچھی رہی لیکن 20 ویں اوور کی آخری دو گیندوں پر فخر زمان نے مسلسل دو بار خراب فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف حارث رؤف کو دوسری وکٹ سے محروم رکھا بلکہ دو چوکے بھی ان کی مرحون منت انڈیا کو حاصل ہوئے۔
فخر زمان کی فیلڈنگ پر سوشل میڈیا صارفین بھی تبصرے کررہے ہیں۔
نکل مہتا نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’یہ میچز بہت ہی زیادہ دوستانہ ہوگئے ہیں۔ فخر بھی انڈیا کے لیے کھیل رہے ہیں۔‘
اظہر مشوانی نے لکھا کہ ’فخر کو اب 200 رنز کے سٹرائیک ریٹ سے ففٹی کرنی چاہیے۔‘
مونا فاروق احمد نے لکھا ’میں فخر کو کبھی معاف نہیں کروں گی۔‘
انڈیا کے 182 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

شیئر: