Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں بچوں کو لانے کے ضوابط کیا ہیں؟

’نماز کے دوران بچوں کو ساتھ رکھا جائے اور ان کی نگرانی بھی کی جائے‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
وزارت حج وعمرہ نے مسجد الحرام میں بچوں کو لانے کے ضوابط جاری کرتے ہوئے زائرین سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی پابندی کریں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’بچوں سے مسجد الحرام کا احترام کروانا والدین کی ذمہ  داری ہے‘۔
وزارت نے ہدایت ہے کہ ’مسجد الحرام پہنچنے سے پہلے بچوں کو نفسیاتی طور پر تیار کیا جائے اور سمجھایا جائے کہ یہ جگہ بہت مقدس ہے‘۔
’یہاں کھیل کود یا دوسروں کو پریشان کرنا منع ہے، یہاں خاموشی سے مناسک کی ادائیگی کی جاتی ہے‘۔
’بچوں کو یہ بھی سکھانے کی ضرورت ہے کہ مسجد الحرام کی تمام چیزیں انتہائی محترم ہیں جبکہ اس کی راہ داریاں دوڑنے اور کھیلنے کے لیے نہیں‘۔
’اسی طرح مسجد الحرام کی صفائی کا اہتمام کروایا جائے نیز پانی گرانے سے منع کیا جائے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’نماز کے دوران بچوں کو ساتھ رکھا جائے اور ان کی نگرانی بھی کی جائے‘۔

شیئر: