Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ملیں میری میٹھی فیملی سے،‘ امیتابھ بچن کی بڑے پردے پر واپسی

فلم گڈ بائے 7 اکتوبر کو سینیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ (فائل فوٹو: امیتابھ بچن/فیس بک)
بالی وُڈ میں شہنشاہ کہلانے والے اداکار امیتابھ بچن کی نئی فلم ’گڈ بائے‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔
بالاجی موشن پکچرز کے بینرز تلے بننے والی اس فلم میں امیتابھ بچن اور رشمیکا مندنا مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جبکہ بقیہ کاسٹ میں نینا گپتا، آشیش ودھیارتی اور سنیل گروور بھی شامل ہیں۔
فلم گڈ بائے کی کہانی ایک ایسی فیملی کے گرد گھومتی ہے جو اکٹھے نہیں رہتے اور پھر انھیں متحد کرنے کے لیے ماں  کے انتقال کا بہانہ بنانا پڑتا ہے۔
فلم گڈ بائے 7 اکتوبر کو سینیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
فلم کے بارے میں فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر امیتابھ بچن نے پوسٹ لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ’ہر کوئی الجھن کا شکار ہے لیکن جب فیملی آپ کے ساتھ ہو تو سب کچھ حل ہوسکتا ہے، ملیں میری میٹھی فیملی سے۔
خیال رہے امیتابھ بچن کی گڈ بائے سے پہلے 9 ستمبر کو رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے ساتھ  فلم براہمسترا بھی ریلیز ہوگی۔

شیئر: