Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کی سڑک پر غیر ملکی کا سرعام قتل، سعودی شہری گرفتار 

 سعودی شہری کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا گیا ہے(فوٹو العربیہ)
سعودی عرب میں ریاض کی ایک سڑک پر شامی شہری کے قتل میں ملوث سعودی کو گرفتار کرلیا گیا۔
العربیہ نیٹ کے مطابق’ دارالحکومت کی ایک سڑک پر شامی باشندے پر حملے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک  شہری راہگیروں کے سامنے سڑک پر ایک شامی شہری پر چھری سے حملہ کر رہا ہے‘۔
’ابتدائی تحقیقات کے مطابق شامی شہری اور سعودی شہری کے درمیان اختلافات چل رہے تھے۔ سعودی نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے شامی شہری کو سرعام حملہ کرکے قتل کردیا‘۔ 
 سعودی شہری کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر صارفین نے وڈیو وائرل ہونے پر اس قسم کے انسانیت سوز جرائم پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

شیئر: