Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمائما کی فلم کے پریمیئر میں عمران خان کے بیٹوں کی سجل علی کے ساتھ تصاویر وائرل

جمائما گولڈسمتھ کی فلم کا ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں پریمیئر ہوا (فوٹو: ویڈیو گریب)
اپنی والدہ جمائما گولڈسمتھ کی بنائی گئی فلم ’’وٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ‘ کی کینیڈا میں ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پریمیئر کے موقع پر عمران خان کے صاحبزادوں کی تصاویر وائرل ہوئی ہیں۔
انڈین ڈائریکٹر شیکھر کپور اور جمائما خان کی پیشکش و تحریر کردہ فلم میں پاکستانی اداکارہ سجل علی اور انڈین اداکارہ شبانہ اعظمی سمیت للی جیمز، شہزاد لطیف، عاصم چوہدری اور ایما تھامپسن نے مختلف کردار نبھائے ہیں۔
اتوار کو ہونے والی تقریب میں جمائما گولڈ سمتھ، ایما تھامپسن اور سجل علی کی  ریڈ کارپٹ پر ہونے والی گفتگو کی ویڈیوز اور تصاویر فلم فیسٹیول کے ہینڈل سے شیئر کی گئیں تو متعدد صارفین نے جمائما گولڈ سمتھ سے بیٹوں کی تصاویر شیئر کرنے کا مطالبہ کیا۔

پاکستانی گلوکار شہزاد رائے نے فلم کے پریمیئر اور سجل علی کا ذکر کرتے ہوئے اسے ’پاکستان کے لیے قابل فخر لمحہ‘ قرار دیا۔
ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول نے جمائما گولڈ سمتھ سے ریڈ کارپٹ پر ہونے والی گفتگو شیئر کی تو بتایا کہ انہوں نے کس چیز سے متاثر ہو کر یہ فلم کی۔

جمائما گولڈ سمتھ کا کہنا تھا کہ انہوں نے ’فلم میں ان لوگوں کا ذکر کیا ہے جن سے وہ ملتی رہی ہیں۔‘
فلم کے پریمیئر کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جمائما گولڈ سمتھ کا کہنا تھا کہ ’یہ میرا پرانے دوست پاکستان کو لکھا گیا لو لیٹر ہے۔‘
جمائما خان اور فلم فیسٹیول کی انتظامیہ کی جانب سے کی گئی ٹویٹس کے جواب میں صارفین نے ان سے ’عمران خان کے بیٹوں کی تصاویر‘ کا پوچھا، جس کے جواب میں سجل علی کے ساتھ قاسم اور سلیمان کی تصاویر شیئر کی گئیں۔

دیگر ٹویپس نے بھی عمران خان اور جمائما گولڈ سمتھ کے بیٹوں کی پریمیئر میں موجودگی کی تصاویر ٹائم لائنز پر شیئر کیں۔

متعدد صارفین کے پوچھے جانے کے باوجود جمائما گولڈ سمتھ نے خود تو بیٹوں کی تصاویر شیئر نہ کیں لیکن دیگر سوشل میڈیا صارفین پیچھے نہ رہے اور مختلف مناظر شیئر کرتے رہے۔

 

شیئر: