Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وفاقی کابینہ میں آٹھ نئے معاونین خصوصی کا اضافہ

وفاقی کابینہ میں پہلے ہی 17 معاون خصوصی شامل ہیں (فائل فوٹو: پی آئی ڈی)
وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ میں آٹھ نئے معاونین خصوصی کا تقرر کر دیا ہے۔
منگل کو وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے نوٹی فیکیشن کے مطابق ایم این اے نواب زادہ افتخار احمد خان بابر، ایم این اے مہر ارشاد احمد خان اور ایم این اے رضا ربانی کھر کو وزیراعظم کا معاون خصوصی تعینات کیا گیا ہے۔
’ایم این اے مہیش کمار ملانی، فیصل کریم کنڈی، سردار سلیم حیدر، تسنیم احمد قریشی اور محمد علی شاہ بچہ کو بھی وزیراعظم شہباز شریف کا معاونین خصوصی تعینات کیا گیا ہے۔‘
وفاقی کابینہ میں شامل ہونے والے تمام آٹھ معاونین خصوصی کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے۔
واضح رہے کہ 13 جماعتوں پر مشتمل حکومتی اتحاد میں وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ میں 34 وفاقی وزرا، سات وزرائے مملکت، چار مشیر اور 17 معاونین خصوصی شامل ہیں۔ آٹھ نئے معاون خصوصی کی تعیناتی کے بعد وفاقی کابینہ کے ارکان کی کل تعداد 70 ہو گئی ہے۔


 

شیئر: