Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلیج اردن تجارتی فورم کا انعقاد 27 ستمبر کو عمان میں ہوگا

تجارت کے فروغ میں کاروباری شخصیات سے نئی شراکت داری کی جائے گی۔ فوٹو عرب نیوز
خلیج تعاون کونسل چیمبرز کی فیڈریشن، خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹریٹ جنرل اور اردن چیمبر آف کامرس کے تعاون سے27 ستمبر کو عمان میں  ایک تقریب منعقد کی جائے گی۔
عرب نیوز کے مطابق خلیج اردن کمیونیکیشن فورم کے تیسرے ایڈیشن کے طور پر منعقد کی جانے والی یہ تقریب 'معاشی اور سرمایہ کاری کے تعاون کے نئے پہلو' کی زیرعنوان ہو گی۔

فورم میں حال اور مستقبل کی اقتصادی سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال ہوگا۔ فوٹو ٹوئٹر

اردن کے دارالحکومت عمان میں ہونے والی اس دو  روزہ تقریب کا مقصد جی سی سی کے رکن ممالک اور اردن کے درمیان تاریخی تعلقات کو بڑھانا ہے۔
اس موقع پر علاقے میں اقتصادی، تجارتی، سیاحتی اور صحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لیا جائے گا اور خلیج اردن تعاون کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنا ہے۔
خلیج تعاون کونسل چیمبرز کی فیڈریشن کے صدرعجلان بن عبدالعزیز العجلان نے کہا ہے کہ اس  فورم میں آپسی تعاون کو وسعت دینے کے مقصد کے ساتھ اردن اور خلیجی ممالک کے درمیان حال اور مستقبل کی اقتصادی سرمایہ کاری اور تعلقات پر تبادلہ خیال کرے گا۔
اس دو روزہ فورم میں اردن اور جی سی سی کے رکن ممالک کے درمیان تجارت کو فعال کرنے اور کاروباری  شخصیات کے ساتھ نئی شراکت داری کو فروغ دیا جائے گا۔
علاوہ ازیں باہمی سرمایہ کاری کے ذریعے دونوں فریقوں کے لیے اقتصادی ترقی کو فروغ دینے میں بھی کردار ادا کرنا اہم مقاصد میں شامل ہو گا۔
 

شیئر: