Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی کے بڑے موٹر شو کا افتتاح، شائقین کا ہجوم

ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں منگل کو دبئی موٹر شو 2019 کا آغاز ہوگیا۔ فوٹو الامارات الیوم
پندرہویں دبئی موٹر شو 2019 کا آغاز منگل کو ہو گیا جس کا میزبان دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق’ دبئی موٹر شو ‘ مشرق وسطیٰ کے بڑے بڑے موٹر شوز میں سے ایک ہے۔ اس کا سلسلہ  پانچ روز تک جاری رہے گا۔ 

گاڑیوں کے خریدار اور شوقین 5دن تک یہاں آتے رہیں گے۔ فوٹو خلیج ٹائمز

نئے ماڈل اور جدید ترین سہولتوں سے آراستہ گاڑیوں کے دیوانوں کے لیے یہاں سب کچھ ہے۔ دبئی موٹر شو میں دنیا کی وہ تمام کمپنیاں جو گاڑیوں کے شائقین کے یہاں اپنا ایک مقام رکھتی ہیں اور نئی نسل ان کا نام سن کر ان کی تیار کردہ نئے ماڈل کی گاڑیاں دیکھنے کے لیے تڑپ اٹھتی ہے۔ وہ سب یہاں پیش کی گئی ہیں۔
دبئی موٹر شو کا افتتاح’ محمد بن راشد المکتوم نالج فاﺅنڈیشن‘ کے چیئرمین شیخ احمد بن محمد بن راشد نے کیا۔ اس شو میں عالمی آٹوموبائل مینوفیکچررز شریک ہیں جو اپنے جدید ترین ماڈلز اور ایجادات سے مزین نئی کاریں پیش کررہے ہیں۔

کار ساز کمپنیاں نئی ماڈلز کی پرتعیش گاڑیاں لے کر شو میں موجود ہیں۔ فوٹو گلف نیوز

موٹر شو میں سپیشلسٹ گاڑیاں، موٹر سائیکلیں، فاضل پرزے، گاڑیوں کی تزئین و آرائش کا سامان سمیت سب کچھ ہے۔ اسی کے ساتھ موٹر شو کے شائقین کے لیے رنگا رنگ دلچسپ پروگرام اور تفریحی سرگرمیوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔
کار سازی کی دنیا میں نامور کمپنیاں ترقی یافتہ ٹیکنالوجی سے آراستہ ماڈل گاڑیاں لے کر نمائش میں پہنچی ہوئی ہیں۔

دبئی موٹر شو پانچ دن تک جاری رہے گا۔ فوٹو گلف نیوز

دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے نمائندے نے بتایا کہ نئی گاڑیوں کو دیکھنے کے لیے شائقین کا ایک ہجوم ہے، جو مختلف کاروں میں اپنی دلچسپی ظاہر کررہے ہیں۔
گلف نیوز کے مطابق دبئی موٹر شوکا اختتام 16نومبر کو ہوگا۔ دبئی موٹر شو میں گاڑیوں کے شوقین افراد اور خریدار پانچ دن تک لطف اٹھائیں گے۔ پسند کی گاڑی کا انتخاب کرسکیں گے۔ 

موٹر شو میں رنگا رنگ دلچسپ اور تفریحی پروگراموں کا بھی انتظام ہے۔ فوٹو گلف نیوز

               
 

شیئر: