Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’بارکنگ لاٹ‘: الخبر میں کتوں کے لیے پہلا کیفے

منفرد کیفے میں 14 کتے ایسے ہیں جو ہر وقت یہاں موجود رہتے ہیں۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی عرب میں روایتی طور پر گھروں میں کتوں کو نہیں رکھا جاتا یا تو انہیں فارم ہاوس میں دیکھا جا سکتا ہے یا پھر حفاظتی مقاصد کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق مملکت کے ایسٹرن ریجن میں تقریبا آٹھ ماہ قبل ایک ایسا بارکنگ لاٹ کھولا گیا ہے جس میں گھروں میں رکھے جانے والے منفرد ہئیت اور جسامت کے پالتو کتوں کی دیکھ بھال کے علاوہ اب  ان کے لیے  کیفے کا ماحول رکھا گیا ہے۔

بارکنگ لاٹ کا آغاز کویت میں ہوا الخبر میں برانچ کھولی گئی۔ فوٹو عرب نیوز

یہاں موجود انٹیکا نے کتوں سے خوف اور ڈر پر قابو پالیا ہے جب انہوں نے اس ڈاگ کیفے بارکنگ لاٹ کے لیے کام کرنا شروع کیا۔
وہ آج یہاں کتوں کے لیے مخصوص عمارت کے داخلی دروازے پر شیشے کے ساتھ کھڑے ہو کر یہاں آنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
جدہ میں پلے بڑھے انٹیکا نے بتایا  ہے کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ ہر وقت  کتوں میں گھرا رہوں گا لیکن اس کے برعکس میرے اندر ہمیشہ کوئی مہم سر کرنے کا جذبہ رہا اور جب مجھے الخبر میں موجود ایک ڈاگ کیفے میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تو میں تجسس میں پڑ گیا۔
اردو نیوز کا فیس بک پیج لائک کریں
انہوں نے بتایا کہ مجھے ہمیشہ کتوں سے انجانا سا خوف رہتا تھا اور  اب جب بھی میں ان کے آس پاس نہیں ہوتا تو مجھے ان کی یاد آتی ہے۔

 ڈاگ کیفے میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تو میں تجسس میں پڑ گیا۔ فوٹو عرب نیوز

منفرد کیفے میں 14 کتے ایسے ہیں جو ہر وقت یہاں موجود رہتے ہیں جب کہ اس کے علاوہ  دیگر  کا باقاعدگی سے آنا جانا لگا رہتا ہے۔
اردو نیوز کا یوٹیوب چینک سبسکرائب کریں
کیفے میں ایک سنٹر بھی ہے پہلے سے موجود ہے جہاں کتوں کی دیکھ بھال، بالوں کی تراش خراش کے علاوہ ان کی صفائی ستھرائی، نہلانے اور پنجوں کے ناخن چھوٹے کرنے کے لیے بھی ورکر موجود ہیں۔
اس بارکنگ لاٹ کا آغاز کویت میں  ہوا تھا جب کہ اس کے بعد مملکت کے شہر الخبر میں اس کی برانچ کھولی گئی اب ریاض میں دوسری برانچ کھولی گئی ہے۔
 

شیئر: