Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 اماراتی وزیر خارجہ سرکاری دورے پر اسرائیل پہنچ گئے 

شیخ عبداللہ آل نہیان کے ہمراہ اعلی سطح کا سرکاری وفد بھی ہے(فائل فوٹو وام)
متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ  بن زاید آل نہیان بدھ کو اسرائیل کے سرکاری دورے پر تل ابیب پہنچ گئے۔
متحدہ عرب امارات کے سرکاری خبررساں ادارے وام کے مطابق شیخ عبداللہ آل نہیان کے ہمراہ اعلی سطح کا سرکاری وفد بھی ہے۔ ماہرین اقتصاد شامل ہیں۔
دورہ کئی روز جاری رہے گا۔ اس کا اہتمام امارات اور اسرائیل کے درمیان ابراہیمی امن معاہدے پر دو برس گزرنے کے موقع پر کیا جارہا ہے۔ 
شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان اس موقع پر دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات، مشترکہ تعاون اور اماراتی اسرائیلی شراکت سے تعلق رکھنے والے امور پر اسرائیل کے اعلی عہدیداروں سے بات چیت کریں گے۔ 

شیئر: