Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العین میں بچی کو الیکٹرک سکوٹر دلانا مہنگا پڑ گیا 

سکوٹر کی ٹکر سے متاثرہ بچی کے والد کو 25 ہزار درہم معاوضہ دینا پڑا( فوٹو امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات کی ریاست العین میں بچی کو ’الیکٹرک سکوٹر‘ دلانا مہنگا پڑ گیا۔
الامارات الیوم کے مطابق العین پرائمری کورٹ میں دائر مقدمے میں دعوی کیا گیا کہ ایک بچی الیکٹرک سکوٹر چلا رہی تھی۔ اس کی ٹکر دوسری بچی سے ہوگئی۔ اس کی ٹانگ میں فریکچر آگیا۔
متاثرہ بچی کے والد نے معاوضے کے لیے نے عدالت سے رجوع کرکے 45 ہزار درہم معاوضے کا مطالبہ کیا۔
العین پرائمری کورٹ نے الزام ثابت ہوجانے پر ٹکر مارنے والی بچی کے والد کو حکم دیا کہ وہ متاثرہ بچی کے والد کو 25 ہزار درہم معاوضہ ادا کرے۔
عدالت نے حادثے کا باعث بننے والی  بچی کے والد کو عدالتی کارروائی کے اخراجات ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

شیئر: