Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ، ٹی 20 سیریز کہاں لائیو دیکھی جا سکے گی؟

پاکستان کرکٹ بورڈ نے جمعرات کو سعودی عرب اور پاکستان سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں پاک انگلینڈ ٹی 20 سیریز نشر کرنے والے براڈ کاسٹرز کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سات میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز 20 ستمبر سے کراچی میں شروع ہو رہی ہے۔
پاکستانی کرکٹ فینز کے لیے پی ٹی وی سپورٹس اور اے پلس تمام میچ لائیو دکھائیں گے۔
پاکستان کے سوا دیگر جنوبی ایشیائی ملکوں میں سونی سپورٹس سیریز لائیو نشر کرے گا۔
سعودی عرب سمیت مشرق وسطی اور شمالی افریقہ (مینا ریجن) میں اتصالات کے سٹارز پلے پر پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز دیکھی جا سکے گی۔
شمالی امریکہ میں ولو جب کہ کیریبین میں فلو سپورٹس پر سیریز دکھائی جائے گی۔

برطانیہ میں سکائی سپورٹس، افریقہ میں سپر سپورٹس، آسٹریلیا میں فاکس سپورٹس جب کہ نیوزی لینڈ میں سکائی سپورٹس پر سیریز نشر کی جائے گی۔
پاکستان میں ایف ایم چینل 106.2 پر بھی پاک انگلینڈ سیریز کی لائیو کمنٹری سنی جا سکے گی۔
17 برس بعد پاکستان کے دورے پر آنے والی انگلش ٹیم جمعرات کی دوپہر کراچی پہنچی ہے۔
پاک انگلینڈ ٹی 20 سیریز کے دوران کچھ میچ کراچی جب کہ باقی لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

شیئر: