Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں کورونا کے 108 نئے کیسز ، 2 اموات

کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد بھی 108 رہی (فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت کے مختلف ریجنز میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک سو 8 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
نئے کیسز کے سامنے آنے کے بعد اب تک مملکت میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 8 لاکھ 14 ہزار 937 تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت صحت کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ روز کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد بھی ایک سو 8 رہی جس کے بعد اب تک اس مرض سے شفاپانے والوں کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 2 ہزار 69 تک پہنچ گئی۔
گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے دواموات ریکارڈ کی گئیں جس کے بعد اب تک اس مرض سے جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 9 ہزار 324 ہوگئی ہے۔
مملکت کے مختلف ریجنز میں کورونا وائرس میں مبتلا 36 مریضوں کی حالت نازک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے جہاں انکا بہتر طورپرعلاج جاری ہے۔

شیئر: