Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان ریجن میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام، غیر ملکی گرفتار

منی شہری کو قانونی کارروائی کے بعد متعلقہ اتھارٹی کے حوالے کردیا گیا( فائل فوٹو روئٹرز)
سعودی عرب کے جازان ریجن میں فیفا کمشنری میں پولیس نے ایک گاڑی سے 441.5 کلو گرام نشہ آور پتے( قات) برآمد کرکے یمنی شہری کو گرفتار کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق زیرحراست یمنی شہری کو قانونی کارروائی کے بعد متعلقہ اتھارٹی کے حوالے کردیا گیا۔
یاد رہے کہ سعودی عرب میں زکوۃ، ٹیکس و کسٹم اتھارٹی نے گزشتہ روز بیان میں کہا تھا کہ 184 کلو گرام سے زیادہ نشہ آور پاؤڈر (الشبو) سمگل کرنے کی پانچ سے زیادہ کوششیں ناکام بنائی گئی ہیں۔
ایئر پورٹس اور بری چیک پوسٹوں سے سامان اور گاڑی کے فیول ٹینک میں چھپا کر منشیات سمگل کی جارہی تھی۔

شیئر: